18 اہم منصوبوں کی تفصیلات جاری

18 اہم منصوبوں کی تفصیلات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے مکمل کیے جانیوالے 18 اہم منصوبوں کی تفصیلات جاری، سات منصوبوں میں ایشیئن ڈویلپمنٹ، 5 منصوبوں میں ورلڈ بنک، لاہور کے 3 منصوبوں میں ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کی معاونت حکومت پنجاب کو حاصل رہے گی، ڈیفیڈ، فرنچ ڈویلپمنٹ ایجنسی اور ڈانیڈا بالترتیب ایک ایک منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز فراہم کریں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق چیئر مین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈکی جانب سے ایوان وزیر اعلیٰ سمیت صوبائی اداروں کو”فارن فنڈڈ پراجیکٹس“ کی تفصیلات ارسال کر دی گئی ہیں، رواں مالی سال کیلئے مختلف بین الاقوامی ڈونرز کے تعاون سے133ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ 97 ارب روپے نرم قرضوں کے بطور پراجیکٹ موڈ اور 36 ارب پروگرام موڈ میں حاصل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارہ ورلڈ بنک، ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ، پنجاب ریسورس اینڈ ریونیو مینجمنٹ پروگرام، پنجاب اربن لینڈ سسٹم انہا سمنٹ پراجیکٹ کیلئے تعاون کر رہا ہے جبکہ سیوریج سکیم آف لاریکس کالونی گلشن راوی، کیساتھ ساتھ محمود بوٹی اور بی آر بی کے مقام پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تعمیر کیلئے تعاون کر رہا ہے۔

اسی طرح صوبائی حکومت کو پنجاب رورل سسٹین ایبل وٹر ایند سینی ٹیشن پراجیکٹ کے علاوہ سپورٹ برائے نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام، کیلئے بھی عالمی بنک کا تعاون حاصل ہے جبکہ فرانسیسی مالیاتی ادارہ فرنچ ڈویلپمنٹ ایجنسی شاہی قلعہ اور اس کے بفر زون میں ہیریٹیج اینڈ اربن رجسٹریشن پراجیکٹ کیلئے فنڈنگ کر رہا ہے۔

محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت ایک بار پھر سے صوبائی اداروں کی بحالی اور ان میں اصلاحات لانے کیلئے قرض لینے جارہی ہے۔ اس پروگرام کیلئے عالمی بینک سے پچاس ارب روپے کا قرض لیا جائے گا۔

محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پروگرام کے تحت ٹیکس پالیسی اور صوبائی محکموں میں انتظامی طور پر بہتری لائی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer