سٹی نیوز نیٹ ورک کا بڑا پولنگ سروے، حلقہ این اے125 کا نتیجہ آ گیا

سٹی نیوز نیٹ ورک کا بڑا پولنگ سروے، حلقہ این اے125 کا نتیجہ آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عفیفہ نصر اللہ:بڑے چینل کی بڑی کوریج، بڑے الیکشن سے پہلے سٹی نیوز نیٹ ورک کا بڑا پولنگ سروے، لاہور کے سب سے اہم اور سب سے بڑے حلقے این اے 125 کا نتیجہ آچکا، پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف کو سٹی نیوز نیٹ ورک کے الیکشن سروے میں چاروں شانے چت کر ڈالا۔

بڑے شہر کی بڑی باتیں اور ان باتوں میں زبان زد عام ہیں، پچیس تاریخ کو ہونے والے انتخابات۔عوام کیا سوچتی ہے، اقتدار کس کو ملنا چاہیے۔ حکومت اس بار کس کی ہو گی۔ جاننے کے لیے سٹی فورٹی ٹو نے اس بار لاہور کے تیسرے بڑے حلقے یعنی حلقہ 125 میں انتخابات کے حوالے سے سروے کروا ڈالا۔ہمیشہ کی طرح انتخابات سے پہلے سٹی فورٹی ٹو نے اپنی پولنگ ٹیم سے حلف نامہ پر دستخط کروائے، اورپھر ٹیمیں اپنے اپنے بیلٹ پیپرز اور بیلٹ باکسز لے کر روانہ ہو گئیں۔

سٹی نیوز نیٹ ورک کی ٹیمیں پہنچیں این اے 125 کے ہر کوچے، ہر محلے اور اور ہر تنگ تاریک گلی میں اور ہر گھر کے رجسٹرڈ ووٹررز کو سروے میں شامل کیا۔ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور اپنی مرضی سے اپنی پسندیدہ پارٹی کو ووٹ ڈالا۔حلقہ این اے 125 میں کل 9،347 ووٹس ڈالے گئے، جن میں پی ایم ایل این نے 4،697ووٹس لیکر50 فیصد اکثریت کے ساتھ 3،188 ووٹ لے کر 34نفیصد ووٹ لینے والی پاکستان تحریک انصاف کو چاروں شانے چت کرڈالا، دیگر پارٹیز میں تحریک لبیک کو 606، پاکستان پیپلز پارٹی کو، 286، متحدہ مجلس عمل کو،145، اے اے ٹی کو، 117، آزاد د امیدواروں کو 41، پاک سر زمین پارٹی، ایم کیو ایم 3، اے این پی، جی ڈی اے،2ووٹ ملے۔ پچھلی بار کی طرح اس بار بھی سٹی نیوز نیٹ ورک نے آپ کے سامنے پیش کیا کہ لاہور کی عوام کیا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کے سٹی فورٹی ٹو کے الیکشن سروے میں غلطی کا مارجن 5 فیصد ہوتا ہے۔ اب جیت کا ہما الیکشن کے دن کس کے سر بیٹھے گا، یہ تو 25 جولائی کے انتخابات کو معلوم ہو گا۔