پی پی 162 شکیل پارک میں پی ٹی آئی کی کارنر میٹنگ کا انعقاد

09:19 PM, 22 Jul, 2018

عطاءسبحانی
Read more!

عثمان علیم : پی پی 162 شکیل پارک میں پی ٹی آئی کی کارنر میٹنگ ، آنر لاجسٹک کیبل نیٹ ورک ناصر شاہد لودھی کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔ الیکن 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا اعلان۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:بولو لاہور 20نومبر 2018    

پاکستان تحریک انصاف کے پی پی 162 دفتر میں کارنر میٹنگ کا انعقاد ہوا، جس میں آنر لاجسٹک کیبل نیٹ ورک ناصر شاہد لودھی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر سابق ایم پی اے ٹکٹ ہولڈر حافظ فرحت عباس، عظمت وڑائچ، حاجی لطیف، رانا وسیم، ملک رفیق، ملک عامر، عثمان رفیق، ملک فیصل، ملک عادل اور ملک کرامت سمیت پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ناصر شاہد لودھی کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ جنہوں نے قوم کے پیسے لوٹے آج وہ اڈیالہ جیل میں ہیں۔ عمران خان اقتدار میں آکر پاکستانیوں کا لوٹا ہوا پیسہ وطن واپس لائے گا۔

مزیدخبریں