عثمان خادم کمبوہ : چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی اختر اقبال ڈار کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔
نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ اختر اقبال ڈار کے شیخوپورہ میں واقع گھر پر ہوئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی اختر اقبال ڈار کا کہنا ہے کہ پسٹل کی گولی گھر میں کھڑی کار کے فرنٹ شیشے پر لگی، اللہ کا شکر ہے محفوظ رہا، جب گولی فائر ہوئی تب لان میں بیٹھا ہوا تھا۔
تھانہ اے ڈویژن شیخوپورہ کو گھر میں فائرنگ کے واقعے کیخلاف درخواست جمع کرادی ہے، نامعلوم افراد اور سیاسی مخالفین نے مجھے ڈرانے دھمکانے کیلئے ایسا کیا۔میں کرپشن کیخلاف آواز اورحق کا علم بلند کرتا رہوں گا ۔
اختر اقبال ڈار نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔