سٹی 42 : پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں 9 لاکھ 94 ہزار 36 نوکریاں پیدا کی جا چکی ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں لکھا کہ الحمدللہ 9 لاکھ 94 ہزار 36 روزگار کے مواقع پیدا کیے جا چکے ہیں، فروری 2024 سے اب تک صوبے بھر میں روزگار کے مواقع پیدا کیے گئے۔انہوں کہا کہ 3 لاکھ 15 ہزار 536 نوکریاں اصلاحات اور سروسز میں توسیع سے پیدا کی گئیں، ہیلتھ کلینکس، اسکولز اور ستھرا پنجاب سمیت دیگر منصوبوں سے نوکریاں دی گئیں۔
مریم نواز نے بتایا کہ 2 لاکھ 3 ہزار روزگار کے مواقع ایس ایم ای فنانسنگ سے فراہم کیے گئے، 4 لاکھ 75 ہزار 500 نوکریاں اپنی چھت اپنا گھر اور تعمیراتی منصوبوں سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے، معاشی ترقی اور روزگار فراہمی کے عزم پر ثابت قدم ہیں۔