عابد چودھری: لاہور میں شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس نے مال روڈ فیصل چوک پر سٹال لگایا جہاں موٹر سائیکلوں پر مفت سیفٹی راڈز فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یہ اقدام بسنت کے موقع پر ممکنہ حادثات کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
سٹی ٹریفک آفیسر ڈاکٹر اطہر وحید اور ایم پی اے میاں مرغوب احمد نے خود شہریوں کی موٹر سائیکلوں پر سیفٹی راڈز لگائے اور شہریوں کو حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
ٹریفک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بسنت یا دیگر مواقع پر سڑکوں پر حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھیں اور سیفٹی راڈز کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ حادثات کی شرح میں کمی آئے۔