ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹاؤن شپ : دسویں جماعت کے طالبعلم   نےخودکشی کر لی

ٹاؤن شپ : دسویں جماعت کے طالبعلم   نےخودکشی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چودھری :ٹاؤن شپ میں دسویں جماعت کے ایک نوجوان طالبعلم نے خودکشی کر لی۔

 پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 18 سالہ عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق عثمان نے اپنے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کیا۔

کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور معاملے کی مکمل چھان بین جاری ہے۔ پولیس نے کہا کہ متاثرہ کے گھر والوں اور ساتھیوں سے بھی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ خودکشی کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے حساس معاملات میں فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔