ایرانی فوجی کی اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ  ،5 فوجی ہلاک

ایرانی فوجی کی اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ  ،5 فوجی ہلاک
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ایرانی فوج کے اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ  کردی ،زد میں آ کر5 فوجی ہلاک ہوگئے۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایران کے صوبے کرمان میں فوجی اڈے پر پیش آیا، فائرنگ کے وقت اہلکار اپنے بیریکوں میں آرام کررہے تھے، تاحال واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

 میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ واقعہ کے بعد اہلکار فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کرمان میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 94 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے، ان دھماکوں کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

 اس سے قبل 2022 میں ایک فوجی نے ملک کے جنوبی حصے میں واقع ایک پولیس اسٹیشن میں دوسرے فوجی اور تین پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا تھا۔