مسلم لیگ نون نے قومی اسمبلی کی 51 نشستوں پر کسی کو ٹکٹ نہیں دیا

Muslim League Noon, Tickets list of PMLN, Election2024, Final List of Candidates by PMLN, Lahore Politics, Istehkam e Pakistan Party, Jamiyat Ulima e Islam
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کیلئے  اپنے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کی 51 نشستوں پر مسلم لیگ نون کی جانب سے انتخابی نشان شیر کے نشان پر کوئی امیدوار نہیں دیا گیا۔ ان مین سے کچھ نشستیں خالی ہیں اور کچھ نشستوں پر مسلم لیگ نون اپنے اتحادیوں کی حمایت کر رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی کی 212 نشستوں پر الیکشن لڑیں گے۔

قائد ن لیگ نواز شریف این اے 15 مانسہرہ اور  این اے 130 لاہورسے الیکشن لڑیں گے جبکہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف این اے 123 اور 132 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

 چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز این اے 119 لاہور جبکہ حمزہ شہباز  این اے 118 لاہور سے الیکشن لڑیں گے۔

 اس کے علاوہ قومی اسمبلی کی 51 نشستوں پر کوئی ن لیگی امیدوار الیکشن نہیں لڑ رہا، این اے 4، 19، 20، 21، 22، 44، 45، 48 پر کوئی ن لیگی امیدوار نہیں، این اے 54، 64، 88، 92، 117، 128، 143، 149 پربھی کوئی ن لیگی امیدوار نہیں جبکہ این اے 165، 185، این اے 190 سے 204  تک کے حلقوں میں بھی ن لیگ نے اپنے امیدوار کھڑے نہیں کیے۔

این اے 206 سے 210 تک کسی حلقے پرکوئی ن لیگی امیدوار انتخاب نہیں لڑ رہا، این اے 212، 214، 215، 217، 218 پربھی ن لیگ نے کسی کو ٹکٹ نہیں دیا جبکہ این اے 221، 223، 224، 228، 239، 245، 264، 266 پربھی کوئی ن لیگی امیدوار الیکشن نہیں لڑ رہا۔