شہباز شریف آج این اے 123 میں وزٹ کریں گے

Shahbaz Sharif, NA123 Election Campaign, City42, Election2024
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان مسلم لیگ (ن)  کے صدر  شہباز شریف نے لاہور میں اپنی انتخابی مہم کا رسمی آغاز کر دیا۔ اتوار کے روز انہوں نے گجو متہ مین اپنے صوبائی اسمبلی کے حلقہ انتخاب کا مختصر وزٹ کیا، آج پیر کے روز وہ اپنے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123 کا وزٹ کریں گے۔ 

شہباز شریف آج  پیر  22 جنوری کو قومی اسمبلی کے اپنے حلقے NA123-لاہور کا دورہ کریں گے۔ شہباز شریف این اے 123 میں مسلم لیگ نون کے کارکنوں اور عہدیداروں سے ملیں گے اور عوام کے مسائل کے حل کے ایجنڈے پر بات کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم اورنگزیب نے پارٹی صدر اور سابق وزیر اعظم و وزیر اعلیٰ پنجاب مین شہباز شریف کی انتخابی مہم کے پہلے دن کے متعلق اطلاع سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں دی ہے۔

مریم اورنگزیب نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ  ہر گزرتے دن کے ساتھ شیر کی گونج ہر حلقے میں بڑھ رہی ہے۔