سعودی عرب میں جوائے ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب ،امیتابھ بچن کو لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

Colorful ceremony of Joy Award in Saudi Arabia
کیپشن: Amitabh Bachan, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں جوائے ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب میں امیتابھ بچن کو لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

  تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں منعقدہ  ایوارڈ تقریب میں خلیجی ممالک کے ٹی وی اور فلمی فنکاروں اور گلوکاروں کو ایوارڈ دئیے گئے جبکہ بالی ووڈ فلم نگری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

  سعودی دارالحکومت ریاض میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے منعقدہ جوائے ایوارڈ شو میں خلیجی ممالک کے ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے گلوکار اور فنکار شریک ہوئے جن میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئر مین ترکی الشیخ نے ایوارڈ تقسیم کیے ، امیتابھ بچن نے لائف اچیومنٹ ایوارڈ ملنے پرسعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ،

 جوائے ایوارڈ شو میں مختلف گلوکاروں نے لائیو پرفارمنس کے ذریعے لوگوں کو خوب محظوظ کیا اور تقریب کو یادگار بنا دیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر