ایشیا کپ کی میزبانی ، بھارتی رویے پر پی سی بی کل پالیسی بیان جاری کرے گا

Pcb,Najam sethi,Asia cup,City42
کیپشن: Najam sethi,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(و یب ڈیسک ) ایشیا کپ کی میزبانی پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے رویے سے نالاں پاکستان کرکٹ بورڈ کل اہم پالیسی بیان جاری کرے گا۔

 تفصیلات کےمطابق مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی کل پیر کو لاہور میں پریس کانفرنس شیڈول ہے جس میں اہم اعلانات متوقع ہیں، نجم سیٹھی دورہ متحدہ عرب امارات میں انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل، بھارتی آفیشلز اور دوسرے حکام کے ساتھ ملاقاتوں کی تفصیلات شئیر کریں گے۔

 ٹیم مینجمنٹ کی تقرری اور کپتانی کے معاملات پر بھی لائحہ عمل پر بریف کریں گے اور قومی ٹیموں کی سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا، افغانستان کی طرف سے تین ون ڈے میچز مارچ میں کھیلنے کی آفر پر نجم سیٹھی ردعمل دیں گے، پی سی بی میں اہم تقرریوں کے ساتھ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی سمیت دوسرے امورز پر اپ ڈیٹ بھی پریس کانفرنس کا حصہ ہے۔