انارکلی دھماکے کے بعد پیسے لوٹنے والوں کے خلاف پولیس کا بڑا ایکشن

انارکلی دھماکے کے بعد پیسے لوٹنے والوں کے خلاف پولیس کا بڑا ایکشن
کیپشن: Anarkali Blast
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: انارکلی دھماکے کے بعد بکھرے  ہوئے پیسے لوٹنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انارکلی دھماکے کے بعد لوٹ مارکرنیوالےبےحس افرادکیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقدمہ انعامی بانڈزفروخت کرنے والےحافظ عاصم کی مدعیت میں درج  کیا گیا۔
مدعی نے موقف اختیار کیا کہ دھماکے میں2 ملازمین مبین اور عبداللہ زخمی ہوئےتوبھگڈرمچ گئی۔بھگڈر میں کاؤنٹر زمین پرگرے7 لاکھ25 ہزارلوٹ لئےگئے۔پولیس کے مطابق لوٹ مار کرنے والے  نا معلوم  افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ  انارکلی دھماکہ میں غیر ملکی دشمن قوتیں ملوث نکلی ہیں جن کے ٹھوس شواہد بھی مل گئے۔ غیرملکی ہاتھ ملوث ہونے پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ لیکن اس افسوسناک واقعہ میں زخمیوں  کی مدد کی بجائے لوگ  پیسوں پر ہاتھ صاف کرتے رہے۔ فوٹیج میں ایک شخص کو شاپنگ بیگ میں رقم ڈالتےدیکھا جا سکتا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر