امریکا کا پاکستانی اساتذہ کیلئے بڑا اعلان

امریکا کا پاکستانی اساتذہ کیلئے بڑا اعلان
کیپشن: Pakistani Teacher
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  امریکی سفارتخانے اسلام آباد  کے علاقائی انگلش لنگوئیج آفس RELOنےپاکستان سے  انگریزی زبان کے 100 اساتذہ کو چھ ہفتے کے لئے امریکا کے دورے پر بھیجنے کا اعلان  کیا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق سکینڈری اسکول کے  ان 100 اساتذہ کو امریکی ریاست اوماہا کی یونیورسٹی آف نبراسکا میں چھ ہفتے کے لئے کلچرل ایکسچینج پروگرام میں شرکت کےلئے بھیجا جائے گا۔

وژن بلڈنگ فیوچر این جی او پاکستان اور امریکا دونوں ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ مل کر پروگرام کا انعقاد کررہی ہے جس کے تحت ان اساتذہ کو پڑھانے کے جدید طریقوں سے آگہی ، تربیتی پروگرام ، ترقیاتی سلیبس اور لیڈرشپ کے حوالےسے تربیت دی جائے گی۔ ایسے پروگرامزکا مقصد پاکستان اور امریکا کے عوم کے مابین تعلیمی اور ثقافتی تبادلہ پروگراموں کے ذریعے باہمی ہم آہنگی کوفروغ دینا ہے۔
 یادرہےیوایس ای ایف پی کے زیر انتظام تبادلہ پروگراموں کے تحت لگ بھگ پانچ ہزارپاکستانی اور ۹۰۰ سے زیادہ امریکی مستفید ہوچکے ہیں ،ان میں سب سے بڑافلبرائٹ پروگرام ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر