بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

 بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس ایک بچے کے والدین بن گئے
رپورٹ کے مطابق  دونوں اسٹارز سروگیسی کے ذریعے والدین بن گئے ہیں۔   اداکارہ پرینکا چوپڑا اور انکے خاوند نک جونس  نے  اس خبر کی اطلاع اپنے پرستاروں کو سوشل میڈیا کے ذریعے دی .انسٹاگرام پوسٹ  پر پوسٹ ہوتے ہی  ان کے رشتہ داروں اور دوستوں کی جانب سے مبارکبادی پیغامات کے ڈھیر لگ گئے۔
 پریانکا کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ  ’ وہ اس کی تصدیق کرتے ہوئے بہت خوش ہیں کہ سروگیسی کے ذریعے انہوں نے ایک بچے کا استقبال کیا ہے۔ رازداری کی درخواست  ہے کیونکہ ہماری توجہ اپنے خاندان پر ہے۔ آپ کا بہت شکریہ۔‘

View this post on Instagram

A post shared by ETimes (@etimes)

View this post on Instagram

A post shared by ETimes (@etimes)


 یادرہے پچھلے ہفتے ایک انٹرویو کے دوران  ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ اپنی والدہ کو کب نانی بنتا دیکھ رہی ہیں جبکہ  وہ اور انکے شوہر نک جونس اپنے کام میں مصروف ہیں، اس پر پرینکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ  اتنے مصروف نہیں ہیں کہ خاندان آگے نہ بڑھائیں۔ جبکہ ایک انٹرویو میں نک جونس نے کہا تھا کہ بچے پیدا کرنا وہ چیز ہے جس کی وہ امید کرتے ہیں۔ پریانکا اور نک کی شادی دسمبر 2018 میں ہوئی تھی۔ بالی وڈ میں اس سے قبل پریٹی زنٹا، سنی لیونی، ایکتا کپور بھی سروگیسی کے ذریعے والدین بن چکے ہیں۔