لاہور ہائیکورٹ کی نئی انتظامی کمیٹی تشکیل

 لاہور ہائیکورٹ کی نئی انتظامی کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف : جسٹس عائشہ اے ملک کی سپریم کورٹ میں  تعیناتی ،چیف جسٹس سمیت لاہور ہائیکورٹ کے 7 سینئر ججز پر مشتمل انتظامی کمیٹی تحلیل ،ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کی تشکیل نو کردی ہے اور جسٹس مس عالیہ نیلم  کونئی انتظامی کمیٹی میں شامل  کرلیا گیا۔
 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں نئی انتظامی کمیٹی کی  تشکیل ، چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس مس عالیہ نیلم شامل ہیں۔ انتظامی کمیٹی ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں کے ایڈمنسٹریشن معاملات بارے فیصلے کرتی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نئی انتظامی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے۔