محکمہ موسمیات نے تیز بارش کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے تیز بارش کی نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 کومل اسلم : شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ  جاری جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ,محکمہ موسمیات نے آئندہ24 گھنٹوں کے دوران تیز بارش کی نوید سنا دی  .  شہرکا موجودہ درجہ حرارت 11 سینٹی  گریڈ ریکارڈ ،ایئرکوالٹی انڈیکس 182 ریکارڈ کیا گیا۔
 شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا , محکمہ موسمیات نے آئندہ24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی، بارش کے بعد فضائی آلودگی کی شرح میں کمی کا امکان بھی ظاہر کر دیا۔یو ایس قونصلیٹ 317، کوٹ لکھپت 252،مال روڈ ایچی سن کالج 238،فدا حسین ہاؤس 231،ٹھوکر نیاز بیگ 214،لاہور امریکن سکول 203 ، ماڈل ٹاؤن 198،ایف سی کالج 186 اور انارکلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس  185  ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کا مطلع آبر آلود رہنے  مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے،  شہر کا موجودہ درجہ حرارت 11  سینٹی  گریڈ ریکارڈ ،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10  سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 13 سینٹی  گریڈ ریکارڈ ، شہر میں  ہوا14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  چلے گی،ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد  ریکارڈ کیا گیا۔