راحت فتح علی خان نے حکومت سے رقم مانگ لی

 راحت فتح علی خان نے حکومت سے رقم مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گلوکار راحت فتح علی خان نے استاد نصرت فتح علی خان کے دربار کیلئے پنجاب حکومت سے رقم مانگ لی، راحت فتح علی خان کا کہنا ہے استاد نصرت فتح علی خان نے ملک کا نام روشن کیا دربار کی تعمیر اشد ضرورت ہے۔
استاد راحت فتح علی خان نے دربار نصرت پر فنڈز کے لیے منسٹری آف کلچر کو درخواست لکھ دی استاد نصرت نے دنیا میں بڑا نام پیدا کیا دربار کی تعمیر وقت کی اشد ضرورت ہے فنڈز گورنمنٹ کی طرف سے مہیا کیے جانے کا بھی کہا۔استاد راحت فتح علی خان نے دربار نصرت پر فنڈز کیلئے حکومت کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب اور کلچر منسٹر کو درخواست لکھ کے آرٹس کونسل بھجوا دی جس میں استاد نصرت کے دربار پر حکومت کی جانب سے تعاون کے لیے کہا گیا ہے۔

ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل فیصل آباد زاہد اقبال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ استاد نصرت ملک پاکستان کا بڑا نام تھے اور ایک روشن ستارے تھے جن کی سروں کی روشنی سے آج بھی لوگ مستفید ہو رہے ہیں، درخواست کو کلچر منسٹر اور وزیر اعلی تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی جو بھی احکامات حکومت دے گی اس کی تعمیل کی جائے گی۔

گزشتہ دنوں راحت فتح علی خان خاص طور پر دربار نصرت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے فیصل آباد آئے جہاں انہوں نے سنگ بنیاد رکھا۔ ان کا کہنا تھا استاد نصرت وہ نام ہے جنہوں نے دنیا بھر میں شہرت اپنے سروں سے کمائی دربار کا کام شروع ہو چکا ہے جلد مکمل ہوگا۔استاد نصرت کی قبر کے ساتھ استاد فتح علی سمیت ان کے تایا اور دیگر رشتےداروں کی قبریں بھی موجود ہے جس پر چھت ڈالی جائے گی ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer