خواجہ آصف جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

خواجہ آصف جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شاہین عتیق) احتساب عدالت نے نیب کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما  خواجہ محمد  آصف کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، خواجہ آصف کو دوبارہ چار فروری کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے خواجہ محمد آصف کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست پر سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی، نیب پراسیکیوٹر عاصم ممتاز نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ محمد آصف کے دبئی میں کمپنی مالک کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں، تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ کس اکاؤنٹ میں وہ تنخواہ بھجواتے تھے، پاکستان میں طارق میر کمپنی میں دس کروڑ روپے اس وقت آئے جب یہ کسی قسم کا درآمد یا برآمد کا کاروبار نہیں کرتے تھے، ان کے اکاؤنٹس میں جتنی رقم آئی جمع کروانے والوں نے بتایا کہ خواجہ آصف نے ہی یہ رقم ان کو دی، یہ پتہ کرنا ہے کہ آمدن کے ذرائع کیا ہیں۔

 طارق میر نے بتایا کہ وہ خواجہ محمد آصف کا ملازم ہے، یہ کمپنی ان کی ہے جس کا اسے پچاس فیصد کا مالک بتایا گیا، جبکہ خواجہ محمد آصف کے وکیل نے بتایا کہ پنڈی اور لاہور میں 20 سے 30 مرتبہ پیش ہوئے، تمام دستاویزات نیب کے حوالے کر دی ہیں، نیب اب خواجہ محمد آصف کو بطور تفتیشی اس کیس میں اپنے ساتھ شامل کرنا چاہتی ہے، نیب کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کی جائے، عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد نیب کو خواجہ آصف کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer