تاجر نئی مصیبت میں پھنس گئے

تاجر نئی مصیبت میں پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: ہال روڈ کے تاجروں کے مال سے بھرے کنٹینرز پورٹس پر پھنس گئے، کنٹینرز میں ہینڈ فری، ڈیٹا کیبل اور گلاس پروٹیکٹرز شامل ہیں، تاجروں کا کہنا ہے کہ ڈیوٹیز میں دو گنا اضافہ ہونے سے تاجر کنسائنمنٹس کلیئر نہیں کراسکے۔

تفصیلات کے مطابق ہال روڈ مارکیٹ موبائل اسسریز کے تاجروں کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی، اسسریز سے بھرے کینٹینرز مختلف پورٹس پر پھنس گئے ہیں۔ سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے تاجروں کا کہنا تھا کہ پورٹس پر رکے کنٹینرز میں گلاس پروٹیکٹر، ہینڈ فری اور چارجنگ کیبل سمیت دیگر اسیسریز شامل ہیں۔

تاجر رہنما شیخ عابد حسین نے کہا کہ موبائل اسیسریز پر ٹیکس دو گنا کردیا گیا ہے جس کے باعث تاجروں کو کینٹینرز اور کنسائنمنٹس کلیئر کرانے میں دقت کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کنٹینرز، کنسائنمنٹس جس ڈیوٹیز پر درآمد ہوئے انہیں ریلیز کیا جائے اور ڈیوٹیز میں اضافے کا اطلاق نئی درآمدات پر کیا جائے۔

تاجروں کا مزید کہنا تھا کہ ڈیوٹیز میں دو گنا اضافے سے موبائل اسیسریز بھی شہریوں کو مہنگی ملیں گیں۔