چودھری اسلم کی زندگی پر بننے والی فلم 'چودھری' کا ٹیزر تیار

 چودھری اسلم کی زندگی پر بننے والی فلم 'چودھری' کا ٹیزر تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شہیدایس ایس پی چودھری اسلم کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹیزر تیار کرلیا گیا ۔ فلم کا نام “ چودھری “ رکھا گیا، فلم کا ٹیزر 23جنوری کو دکھایا جائےگا چودھری اسلم ایکسپریس وے پربم دھماکے میں شہید ہوئے تھے، وہ شہادت کے وقت انسداد دہشتگردی سیل میں تعینات تھے۔

شہید ایس ایس پی چودھری اسلم کراچی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے وہ بہادر آفیسر تھے جوکہ دہشت گردوں کے لیے خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے۔کراچی میں امن کے لیے شہید چودھری اسلم کی بے مثال خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا پولیس کے شیر کہلائے جانے والے چوہدری اسلم کا ایک منفرد ہی انداز تھا۔

چودھری اسلم  کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اُن کی ابتدائی زندگی سے لے کر شہادت تک کے سفر پر ایک فلم بنائی جارہی ہے، معروف ہدایت کارعظیم سجاد کی ہدایت کاری میں بننے والی فلمچودھری دی مرٹائر‘ کا    ٹیزر تیار کرلیا گیا ہےجو 23جنوری کو دکھایا جائےگا۔ فلم میں شہید چودھری اسلم کا کردار طارق اسلام ادا کر رہے ہیں جب کہ دیگر کرداروں میں معروف اداکار ارباز خان اور اصفر مانی، شمعون عباسی ، عدنان شاہ ٹیپو اور معروف ماڈل زارا عابد شامل ہیں۔

فلم میں اداکار ارباز خان سابق ایس ایس پی راؤ انوار جب کہ شمعون عباسی شہید چودھری اسلم کے ڈرائیور کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے شہید کی خدمات کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer