پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (قیصر کھوکھر، علی رامے) پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تباد لے کردیئے گئے، اس حوالے سے  نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عبداللہ خان سنبل کو سیکرٹری خزانہ سے تبدیل کر کے چیئرمین پی اینڈ ڈی تعینات کر دیا گیا، عبداللہ خان سنبل کے پاس سیکرٹری فنانس کا اضافی چارج بھی رہے گا، سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کو او ایس ڈی بنا کر ان کی جگہ نورالامین مینگل کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے، بابر امان بابر کو سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئرتعینات کیا گیا۔

علاوہ ازیں سیکرٹری لائیو سٹاک کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے بھی 54 افسروں کو گریڈ 19  میں ترقی دیدی، ڈاکٹر مظہر احمد خان ایڈیشنل ڈائریکٹر قصور، ڈاکٹر گلزار ندیم ایڈیشنل ڈائریکٹر رحیم یار خان، ڈاکٹر آ صف ہمایوں ایڈیشنل ڈائریکٹر حافظ آباد، ڈاکٹر نعیم چغتائی ایڈیشنل ڈائریکٹر لودھراں، ڈاکٹر عارف سلطان ایڈیشنل ڈائریکٹر سرگودھا تعینات کردیئے گئے، محکمہ لائیو سٹاک پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

دوسری جانب بیوروکریسی نے ٹھیکداروں کے مسائل حل کرنے کے لیے وزیر اعلی کے احکامات بھی نظر انداز کردیئے، وزیر اعلی کی ہدایات پر کنٹریکٹر کے مسائل حل کرنے کے لیے محکمہ مواصلات و تعمیرات میں بلائے گئے اجلاس میں اعلی افسران شریک ہی نہ ہوئے، ایسوسی ایشن آف پاکستان نے افسران کی عدم دلچسپی پر اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer