ڈی آئی جی آپریشنز ایس ایچ اوز کی کارکردگی سے ناخوش،اہم حکم دیدیا

ڈی آئی جی آپریشنز ایس ایچ اوز کی کارکردگی سے ناخوش،اہم حکم دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان نے ناقص کارکردگی پر 4ایس ایچ اوزکو کلوز ٹو لائن کر دیا، چار نئے ایس ایچ اوز تعینات جبکہ چار کے مقام تعیناتی میں ردوبدل کر دیا.

تفصیل کے مطابق  ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نےایس ایچ او ہڈیارہ انسپکٹر رانا نعیم یاسین،ایڈیشنل ایس ایچ او گرین ٹاؤن سب انسپکٹر شاہد رشید، ایس ایچ اونشترکالونی انسپکٹر ابرار حیدر اور ایڈیشنل ایس ایچ او ہربنس پورہ سب انسپکٹر محمد آصف کو لائنز حاضر کر دیا ہے، اشفاق خا ن نے پولیس لائنز سے انسپکٹرمقصود علی ایس ایچ او تھانہ نواں کوٹ، پولیس لائنز سے انسپکٹر انجم توقیرکو ایس ایچ اوگجر پورہ اور سب انسپکٹر اسد عباس ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ نشترکالونی جبکہ پولیس لائنز سے سب انسپکٹر عاصم حمید کو ایڈیشنل ایس ایچ اواقبال ٹاؤن تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے4 ایس ایچ اوز کے مقامِ تعیناتی میں بھی ردوبدل کیا ہے۔ ایڈیشنل ایس ایچ او نواں کوٹ سب انسپکٹرمحمد علی ایڈیشنل ایس ایچ اوہڈیارہ، ایس ایچ اوگجر پورہ انسپکٹرشاہ زیب خان ایس ایچ او باغبانپورہ، ایس ایچ اوباغبانپورہ انسپکٹر عدیل سعید کوایس ایچ اوگرین ٹاؤن اور ایڈیشنل ایس ایچ او اقبال ٹاؤن سب انسپکٹرمحمد آصف جاویدکو ایڈیشنل ایس ایچ اوہربنس پورہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے تمام افسروں کو فوری طور پر نئی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

گزشتہ روزلاہور سمیت پنجاب بھر سے 156 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر کی زیرصدارت سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے لئے کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر خرم علی شاہ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ شارق کمال سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں 680 سب انسپکٹرز کے نام زیر غور آئے، کوائف مکمل ہونے والوں کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ اگلے ماہ انسپکٹرز سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کے اجلاس بلایا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer