محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے کلریکل ملازمین کے تبادلوں سے پابندی ہٹادی

محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے کلریکل ملازمین کے تبادلوں سے پابندی ہٹادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عفیفہ: محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے کلریکل ملازمین کے تبادلوں سے پابندی ہٹادی، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں تمام ایڈمنسٹریٹرز، سی ای اوز، ڈائریکریکٹر پبلک انسٹرکشن سیکنڈری اور ایلیمنٹری کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ کے احکامات کے مطابق افسران کی ٹرانسفر سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام اضلاع میں ٹرانسفر کا فیصلہ گریڈ ایک سے سولہ تک سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور گریڈ سترہ کے ٹرانسفر ڈی سی او کرے گا۔

 جبکہ انٹر ڈسٹرکٹ تبادلوں کا فیصلہ، گریڈ ایک سے سولہ تک ڈی پی آئی ایلیمنٹری اور گریڈ سترہ سے اٹھارہ کا فیصلہ ڈی پی آئی سیکنڈری کرے گا، اس کے علاوہ انٹر ڈویژنل ٹرانسفر گریڈ ایک سے سولہ اور گریڈ سترہ سے اٹھارہ ڈی پی آئی سیکنڈری کرے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer