پاک بنگلہ ٹی 20 سیریز ، پولیس اور قانون نافذ کرنیو الے اداروں کی تربیتی مشقیں

 پاک بنگلہ ٹی 20 سیریز ، پولیس اور قانون نافذ کرنیو الے اداروں کی تربیتی مشقیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹی ٹوئنٹی میچیز کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے لاہور پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تربیتی مشقیں کیں۔ پولیس نے بنگلہ دیشی ٹیم کے ماڈل کو لاہور ایر پورٹ سے ہوٹل اور پھر سٹیڈیم تک پہچانے کا مظاہرہ کیا، تمام پوائنٹس پر سیکورٹی ڈیوٹیاں بھی تعینات کر دی گئیں۔
لاہور پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے انہیں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سی سی پی او لاہور خود لاہور ایر پورٹ سے ہوٹل اور پھر قذافی سٹیڈیم تک روٹ کا معائنہ کرنے کے لیے کیولکیڈ کے ساتھ رہے۔  مہمان ٹیم کے ماڈل کو سفر کے دوران تمام روٹس کو عام ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا جبکہ قریبی عمارتوں پر سنائیپر بھی تعینات کیے گئے۔

پولیس کے مطابق روٹ پ سیکورٹی کو تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ مہمان ٹیم کے لیے پولیس کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی روٹ اور اہم مقامات پر تعینات ہونگے جبکہ ہوٹل کے سامنے مال روڈ کی ایک سٹرک ٹیم کی اپنے ملک واپسی تک عام ٹریفک کے لیے بند رکھی جائے گئی اسی طرح میچ کے دوران بھی مختلف اہم شاہراوں کو سیکورٹی کی وجہ سے بند رکھا جائے گا۔