بنگلہ دیش کا مقابلہ کرنے کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل

بنگلہ دیش کا مقابلہ کرنے کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہبازعلی: بنگلہ دیش کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی ٹیم کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئیں، سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ محمد حفیظ کے ساتھ مل کر نوجوان کپتان بابر اعظم اور کھلاڑیوں کی راہنمائی کریں گے۔

بنگالی ٹائیگرز کو قابو کرنے کے لئے شاہینوں کی مشقیں جاری وساری ہیں، کیمپ میں تمام کھلاڑیوں نے آپشنل پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، ہیڈ کوچ مصباح الحق میچ میں فیلڈنگ کرتے رہے تو باولنگ کوچ وقار یونس امپائرنگ کے فرائض انجام دیتے رہے۔ پریکٹس میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش دیش پریمیر لیگ کھیل کر آیا ہوں اس وقت اچھی فارم میں ہوں بنگلہ دیش کی ٹیم متوازن ہے ان کی کرکٹ کا سسٹم بہت اچھا ہوا ہے جس سے کرکٹ میں بہتری ہے

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کپتانی کوئی چیز نہیں، پاکستان کی شرٹ پہننے کے بعد اچھا کرنے کی کوش ہونی چاہیے، میں اور حفیظ کھلاڑیوں سمیت نوجوان کپتان کی رہنمائی کرنے کی کوشش کریں گے۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں بطور آل راونڈر کھیلوں، باقی فیصلہ کپتان اور مینجمنٹ کا ہے، جمعرات کے روز قومی ٹیم کا فیصلہ کن پریکٹس سیشن کرے گی جس کے بعد قومی ٹیم کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer