ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے 26 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروا دیا

لاہور ہائیکورٹ نے 26 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) لاہور ہائیکورٹ نے 26 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروا کر رہا کردیا، رہا ہونے والوں میں 9 مرد، 4 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔

جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے ریحانہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی،  عدالتی بیلف نے مزدوروں کو بازیاب کرکے عدالت پیش کیا تھا۔ درخواستگزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سمبڑیال کے علاقہ میں بھٹہ مالک حاجی شبیر نے حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے۔ اُجرت سرکاری ریٹ کے مطابق ادا نہیں کی جارہی، بھٹہ مالک زبردستی کام کروا رہا ہے۔

درخواستگزاروں نے استدعا کی کہ عدالت بھٹہ مالک کی حراست سے بازیاب کروا کر رہا کرنے کا حکم دے، بھٹہ مالک کے وکیل نے بتایا کہ جبری مشقت لینے کا الزام درست نہیں، مزدور مرضی سے معاہدے کے مطابق کام کر رہےہیں۔ ایڈوانس رقم بھی لے رکھی ہے۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد بازیاب ہونیوالے مزدوروں کو رہا کردیا۔