سرکاری سکولوں میں بڑی تبدیلی آگئی، طلبا خوشی سے نہال

سرکاری سکولوں میں بڑی تبدیلی آگئی، طلبا خوشی سے نہال
کیپشن: City42 - Govt Schools, Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) طلبا کیلئے اچھی خبر، صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کردی گئیں، سکولوں میں سالانہ سپورٹس ڈے کے ساتھ ہفتہ میں سپورٹس پیریڈ بھی ہوا کریں گے۔

تفصیلا ت کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کردی ہیں۔ اب ہر سال ایک دن سکولوں میں سالانہ کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔ کھیلوں کے فروغ کیلئے سکولوں میں ہفتہ میں سپورٹس کے تین پیریڈ لازمی ہونگے۔ سپورٹس ٹیچر ٹریک سوٹ میں ملبوس ہوگا۔ سپورٹس ٹیچر اور بچوں کو ٹریک سوٹ سکول فراہم کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپورٹس کا سامان رکھنے کیلئے ایک کمرہ مختص کیا جائے گا۔ سکولوں کے ہال میں کلاسسز نہیں لگائی جائیں گی۔ گراؤنڈز صرف کھیلوں کیلئے استعمال ہونگے۔

Sughra Afzal

Content Writer