شہباز شریف کو عدالتوں میں پیش ہونے کی عادت اپنانا ہو گی: علیم خان

شہباز شریف کو عدالتوں میں پیش ہونے کی عادت اپنانا ہو گی: علیم خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ شہباز پہلی پیشی پر ہی حواس باختہ ہو گئے۔ ابھی ماڈل ٹاؤن قتل عام کا جواب دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ شہبا ز شریف نیب کی پہلی پیشی پر ہی حواس باختہ ہو گئے۔ وہ ابھی حوصلہ رکھیں انہیں ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا بھی جواب دینا ہے۔

 عدالت کے بعد ابھی جیل کا مرحلہ شروع ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ڈیڑھ گھنٹہ تک نیب کے سوالوں کے جواب دینے کے بعد غیر معینہ مدت تک میڈیا پر اپنی صفائیاں پیش کرتے رہے۔

خادم اعلیٰ نے اپنی پریس کانفرنس میں اپنے بڑے بھائی صاحب کا وطیرہ اپناتے ہوئے نیب حکام کو احکاما ت جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اڑھائی برسوں سے کرپشن کر رہے ہیں لیکن احتساب کی باری آئی تو ڈیڑھ گھنٹہ بھی نہیں نکال سکے۔

عدالتوں پر حملے کرنا اور جیلوں سے معاہدے کر کے خود ساختہ جلا وطنی اختیار کرنا شریف فیملی کا پرانا کھیل ہے  انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کو ایم اے او کالج کی کینٹین سمجھنے والے خواجہ سعد رفیق ن لیگ کے مولا جٹ ہیں انہیں نواز شریف کے نا اہل ہونے کا غم نہیں اپنے احتساب سے خوفزدہ ہو کر ہرزہ سرائی کر رہے ہیں سعد رفیق دوبارہ غربت کے خوف سے ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔