شہبازشریف دھمکیاں دینے کی بجائے نیب میں پیشی کی تیاری کریں:محمودالرشید

شہبازشریف دھمکیاں دینے کی بجائے نیب میں پیشی کی تیاری کریں:محمودالرشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:میاں محمودالرشید کی شہباز شریف کو خیبرپختونخوا کے دورے کی دعوت۔ اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں شہبازشریف خیبر پختونخوا  آئیں ایک ارب درخت بھی گنوائیں گے اور عوام کی اصل خدمت کے گر بھی بتائیں گے۔

اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا کہ شہبازشریف خیبر پختو نخواہ آئیں انہیں یہ بھی سیکھائیں گے وردی بدلنے سے نہیں بلکہ اصلاحات سے تھانہ کلچر تبدیل ہوتا ہے۔ سڑکیں اور پل بنانے سے نہیں وسائل عوام پر خرچ کرنے سے قوم بنتی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو آشیانہ ملا ہوتا تو نوبت تحقیقات اور پیشی تک نہ آتی۔

شہباز شریف دھمکیاں دینے کی بجائے نیب میں پیشی کی تیاری کریں۔ میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ 56کمپنیوں میں مالی بے ضابطگیوں اوربچوں کیخلاف جرائم پر تشویش ہے۔ انہوں نے اسمبلی کا اجلاس بلوانے کا مطالبہ بھی کیا۔