وفاقی حکام نے آنکھیں بند کرلی،  یوٹیلیٹی سٹورز3 ہفتوں سے خالی

وفاقی حکام نے آنکھیں بند کرلی،  یوٹیلیٹی سٹورز3 ہفتوں سے خالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد: 3 ہفتے گزرنے کے باوجود شہر کے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کا سٹاک نہ پہنچ سکا، چینی ، دال چنا،سفید چنے اور بیسن کا ناپید ہوگیا۔ یوٹیلٹی سٹورز کی افادیت پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے۔ وفاقی حکومت نے چپ سادھ لی۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کو ریلیف پہنچانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گے ۔یوٹیلٹی سٹورزکواشیائے خورونوش کی کمی کاسامنا  ہے۔  شہریوں نےوفاقی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ا نہیں جان بوجھ کراوپن مارکیٹ کی جانب دھکیلا جارہا ہے۔ سازش کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر سامان فراہم نہیں کیا جارہا ،تاکہ پرائیویٹ ڈیپارٹمنٹل سٹورز کا کاروبارچمک سکے۔

یوٹیلٹی سٹورز ایسوسی ایشن کےعہدیداران کا کہنا ہے کہ  یوٹیلٹی سٹورز پرسٹاک ختم ہونے سے قبل سبسڈی کی رقم جاری کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنی ذمہ داری بروقت پوری نہیں کی جس کے باعث صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔