میاں محمود الرشید کی وزیراعلی پنجاب کوخیبرپختونخواہ دورے کی دعوت

میاں محمود الرشید کی وزیراعلی پنجاب کوخیبرپختونخواہ دورے کی دعوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: میاں محمودالرشید کی شہباز شریف کوخیبرپختونخوا ہ کے دورے کی دعوت، اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ شہبازشریف خیبر پختونخواہ آئیں تو ایک ارب درخت بھی گنوائیں گے اور عوام کی اصل خدمت کے گر بھی بتائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا کہ شہبازشریف خیبر پختو نخواہ آئیں انہیں یہ بھی سیکھائیں گے وردی بدلنے سے نہیں بلکہ اصلاحات سے تھانہ کلچر تبدیل ہوتا ہے۔ سڑکیں اور پل بنانے سے نہیں وسائل عوام پر خرچ کرنے سے قوم بنتی ہے

۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو آشیانہ ملا ہوتا تو نوبت تحقیقات اور پیشی تک نہ آتی۔ شہباز شریف دھمکیاں دینے کی بجائے نیب میں پیشی کی تیاری کریں۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ 56کمپنیوں میں مالی بے ضابطگیوں اوربچوں کیخلاف جرائم پر تشویش ہے۔ انہوں نے اسمبلی کا اجلاس بلوانے کا مطالبہ بھی کیا۔