نشتر پارک سکواش کمپلیکس کی دوبارہ تعمیر کا فیصلہ

نشتر پارک سکواش کمپلیکس کی دوبارہ تعمیر کا فیصلہ
کیپشن: Sqush
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر رضا) لاہوری سکواش شائقین کے لیے بڑی خبر، نشتر پارک سکواش کمپلیکس کی دوبارہ تعمیر کا فیصلہ نقشے تیار کر لئے گئے ہیں، تعمیر پر چالیس کروڑ کے اخراجات آئیں گے.

تفصیلات کے مطابق نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں 25 سال قبل سکواش کورٹس کی تعمیر کا آغاز ہوا، جس پر ساڑھے تین کروڑ روپے کی لاگت میں سے ایک کروڑ وفاقی حکومت نے ادا کرنا تھے، بقایا رقم حکومت پنجاب کے ذمہ تھی، لیکن وفاق سے فنڈز کی منتقلی رکی تو کام بھی رک گیا۔

وقت گزرتا رہا اور یہ عمارت کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی ، چمگادڑوں اورنشئیوں نے یہاں بسیرا کر لیا ، سٹی فورٹی ٹو پر چلنے والی رپورٹ کے بعد سکواش کمپلیکس کی دوبارہ تعمیر کے لیے سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین حنیف عباسی اور ڈی جی سپورٹس عامر جان متحرک ہوئے، حکومت نے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن دے دی کمپلیکس کی تعمیر کا کام اسی ماہ سےشروع کیا جائے گا۔

سکواش کمپلیکس کی نئی عمارت میں تھری سائیڈ گلاس وال کورٹ، ایک میچ کورٹ اور پانچ پریکٹس کورٹ بنائےجائیں گے، پرانی تعمیر شدہ عمارت کو بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے کلیئر کر دیا جس سے منصوبے کی لاگت میں بھی کمی آئے گی۔