محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے پاسپورٹ کی ڈلیوری میں تاخیر

محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے پاسپورٹ کی ڈلیوری میں تاخیر
کیپشن: pasport
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم)  محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے پاسپورٹ کی ڈلیوری میں تاخیر شہریوں کے لئے وبال ِجان بن گئی، ارجنٹ فیس جمع کرانے کے باوجود ڈلیوری میں تاخیر سے عازمین حج کو درخواستیں جمع کرانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حج آپریشن کے دوران ریجنل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کا رش لگا ہوا ہے، ارجنٹ فیس کے باوجود پاسپورٹ کی ڈلیوری میں تاخیر ہونے لگی ہے،شہریوں کو پانچ ہزار روپے کی ادائیگی پر چار روز میں پاسپورٹ واپس کیا جاتا ہے تاہم ڈلیوری میں ایک روز کی تاخیر کی وجہ سے عازمین حج کو درخواستیں جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے، شہر کے دفاتر میں پاسپورٹ کے اجراء کی شرح تین گنا تک ہو گئی، ریجنل پاسپورٹ دفتر گارڈن ٹاون میں چار سو کی بجائے بارہ سو تک پاسپورٹ کا اجراء ہونے لگا ہے جبکہ ایبٹ روڈ دفتر میں تین سو کی بجائے ساڑھے نو سو پاسپورٹ بنائے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے پاسپورٹس کی ڈلیوری میں تاخیر ہونے لگی ہے،عازمین حج کو درخواست کیساتھ قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی کاپی لگانا ہوتی ہے تاہم پاسپورٹ کی ڈلیوری میں تاخیر کی وجہ سے حج درخواستیں جمع نہ ہو سکیں۔