ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی20سیریز :انگلینڈ لائنز نے پاکستان شاہینز کو دوسرے میچ میں شکست دیدی

ٹی20سیریز :انگلینڈ لائنز نے پاکستان شاہینز کو دوسرے میچ میں شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارسلان حسین:ابوظہبی میں ہونیوالی ٹی ٹوینٹی سیریز کے دوسرے میچ میں ا نگلینڈ لائنز نے پاکستان شاہینز کو 32 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ لائنز اورپاکستان شاہینز  کے درمیان ابو ظہبی  میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ لائنز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز سکور کیے۔ انگلینڈ لائنز کے بلے باز جیمز کولز  30 گیندوں پر ناقابلِ شکست 48 رنز بنائےاور 18 رنز دے کر4کھلاڑیوں کو بھی آئوٹ کیاجبکہ سکاٹ کری اور سونی بیکر نے 2، 2وکٹیں حاصل کیں۔

  پاکستان شاہینز  ہدف کے تعاقب میں19.3 اوورز میں 151 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔شاہد عزیز نے 4 اوورز میں 26 رنز دے کر 2وکٹیں حاصل کیں۔کپتان شامل حسین نے 20 اور معاذ صداقت نے 32 رنزبنائے جبکہ سعد مسعود نے 17 گیندوں پر 30 رنز کی اننگزکھیلی۔

انگلینڈ لائنز اورپاکستان شاہینز  کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ 24 فروری کو کھیلا جائے گا۔