ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی ،کنال کپور بھی فیصلے کی حمایت میں کھڑے ہو گئے

 بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی ،کنال کپور بھی فیصلے کی حمایت میں کھڑے ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے متعدد اداکاروں  کے بعد اداکار کنال کپور نے بھی  آسٹریلیا کی جانب سے بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کے فیصلے کی حمایت میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ فیصلہ اینٹی ٹیکنالوجی نہیں بلکہ بچوں کو ایسے ڈیجیٹل نظام سے محفوظ رکھنے کی کوشش ہے جو انہیں عادت کا شکار بنانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں‘‘۔

اداکارہ سوناکشی سنہا، اداکار سونو سود اور اداکارہ شلپا شیٹی سمیت دیگر معروف شخصیات شامل ہیں۔میڈیا ارپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کے بڑھتے استعمال اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے اثرات کے باعث بچوں کی ذہنی صحت، تعلیم اور شخصیت پر پڑنے والے منفی اثرات کے درمیان بالی ووڈ  کی اداکارہ سوناکشی سنہا، اداکار سونو سود اور اداکارہ شلپا شیٹی کے بعد اب اداکار کنال کپور بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے حق میں سامنے آئے ہیں۔انہوں نے ہفتہ کے روز کہا کہ بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی محدود کرنے کا اقدام ٹیکنالوجی کے خلاف نہیں بلکہ نئی نسل کے بہتر مستقبل کے لیے ضروری ہے۔ کنال کپور کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے الگورتھمز اس انداز میں تیار کیے جاتے ہیں کہ بچے طویل وقت تک اسکرول کرتے رہیں، جس کے نتیجے میں ان کی توجہ، نیند اور جذباتی صحت متاثر ہوتی ہے۔

بالی ووڈ اداکار نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک خبر شیئر کی، جس میں بتایا گیا تھا کہ 140 کروڑ آبادی والے بھارت میں حکومت 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے۔اس خبر پر ردِعمل دیتے ہوئے کنال کپور نے لکھا کہ ملک کو اس اقدام کی سخت ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ اینٹی ٹیکنالوجی نہیں بلکہ بچوں کو ایسے ڈیجیٹل نظام سے محفوظ رکھنے کی کوشش ہے جو انہیں عادت کا شکار بنانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح بھارت کو اپنے مقامی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز تیار کرنے کا موقع بھی ملے گا، جو صرف صارفین کی مصروفیت نہیں بلکہ ان کی مثبت ترقی پر توجہ دیں گے۔

بھارت کی مرکزی حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی (انٹرمیڈیئری گائیڈ لائنز اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ) رولز 2021 میں ترمیم کرکے 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے کے امکان پر غور کر رہی ہے۔