ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بندر کے بچے کی اس وائرل تصویر نے دنیا کو کیوں رُلا دیا؟

بندر کے بچے کی اس وائرل تصویر نے دنیا کو کیوں رُلا دیا؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ماں کی ممتا سے محروم بندر کے بچے نے دنیا کی محبت سمیٹ لی۔

جاپان کے شہر اچیکاوا کے چڑیا گھر سے ایک بندر کے بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کی معصومیت نے پوری دنیا کو رلا کر رکھ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرل ہونے والے اس بندر کے بچے کا نام پنچ (Punch) ہے، جو گزشتہ سال جولائی میں پیدا ہوا تھا اور پیدائش کے کچھ ہی دنوں بعد اس کی ماں نے اسے اپنانے سے انکار کردیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی پیدائش کے ابتدائی کچھ مہینوں میں پنچ نے انکلوژر میں موجود دوسرے بندروں سے دوستی کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی خاص کامیابی نہ ملی۔

چڑیا گھر انتظامیہ نے ماں کی ممتا سے محروم بندر کے بچے کے اکیلے پن کو دور کرنے کیلئے بندر کی شکل والا ایک کھلونا دیا جسے وہ ہر وقت اپنے ساتھ رکھتا ہے۔

ایک ویڈیو تو ایسی بھی ہے جس میں بندر کا بچہ کھلونے کے ذریعے اپنی ماں کی آغوش کو تلاش کررہا ہے، بندر کے بچے کی اس ویڈیو نے ہر دیکھنے والوں کو جذباتی کردیا ہے اور دنیا بھر سے محبت سمیٹ رہا ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق بندر کا بچہ ہر گزرتے دن کے ساتھ انکلوژر میں موجود دوسرے بندروں سے آہستہ آہستہ گھلنے ملنے اور وہ ذہنی طور پر مضبوط ہونے کی کوشش کررہا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer