ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور صومالیہ کے دفاعی تعلقات میں بڑی پیش رفت

پاکستان اور صومالیہ کے دفاعی تعلقات میں بڑی پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: صومالیہ اور پاکستان کے درمیان 24 جدید لڑاکا طیاروں کی خریداری کے حوالے سے مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صومالیہ، پاکستان سے JF-17 Thunder طیارے خریدنے کے لیے اعلیٰ سطح پر بات چیت کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ معاہدے کے تحت 24 تک جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری زیر غور ہے۔ یہ دفاعی پیکج تقریباً 2 کھرب 51 ارب روپے (900 ملین ڈالر) مالیت کا بتایا جا رہا ہے۔ مذاکرات میں خاص طور پر جے ایف 17 کے جدید بلاک تھری ورژن پر توجہ دی جا رہی ہے۔

 رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ طے پانے کی صورت میں 1991 میں ریاستی انہدام کے بعد صومالیہ کی فضائی جنگی صلاحیت کی بحالی کی بڑی کوشش ہوگا۔ دفاعی پیکج میں طیاروں کی فراہمی کے ساتھ پائلٹس کی تربیت، ہتھیاروں کا انضمام اور لاجسٹک سپورٹ بھی شامل ہو سکتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عربیہ اور ترکیہ ممکنہ طور پر اس معاہدے کی مالی معاونت کر سکتے ہیں۔ پاکستان اس سے قبل میانمار، نائجیریا اور آذربائیجان کو بھی جے ایف 17 طیارے فراہم کر چکا ہے، جبکہ بنگلادیش اور عراق نے بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو یہ افریقہ کے خطے میں سیکیورٹی توازن پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔