ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر بیانکا ڈیا 27 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

 معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر بیانکا ڈیا 27 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برازیل کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر بیانکا ڈیاس حالیہ پلاسٹک سرجری کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث 27 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرجری کے بعد ان کے پھیپھڑوں میں خون کا لوتھڑا (پلمونری کلاٹ) بن گیا، جس کے باعث انہیں سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ حالت بگڑنے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

ان کی قریبی دوست Giovana Borges نے انسٹاگرام پر بتایا کہ بیانکا گھر پر صحت یابی کے مرحلے میں تھیں جب انہیں پلمونری کلاٹ ہوا اور دو مرتبہ دورے بھی پڑے۔ اسپتال پہنچنے تک ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہو چکی تھی۔

رپورٹس کے مطابق بیانکا ڈیاس کا انتقال سرجری کے محض 18 دن بعد ہوا۔ ان کے انسٹاگرام پر تقریباً 60 ہزار فالوورز تھے، جہاں وہ اپنی طرزِ زندگی اور ماڈلنگ سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی تھیں۔ ان کی آخری پوسٹ دسمبر میں شیئر کی گئی ایک سیلفی تھی۔

ان کے اچانک انتقال پر سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔