افشاں رضوان: شہر میں آج موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری اور کم سے کم 13 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی رفتار 3 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔ شہر کا مطلع صاف ہے اور بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا موسم سرد اور خشک رہے گاتاہم آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
لاہور فضائی آلودگی میں ایک بار پھر سرفہرست
دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے ایک بار پھر سرفہرست آ گیا ہے۔ شہر کا مجموعی اے کیو آئی انڈیکس 400 ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث شہر کی فضا کو انتہائی مضرِ صحت قرار دیا گیا ہے۔
مختلف علاقوں میں ریکارڈ کیے گئے اے کیو آئی کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
سی ای پی آر آفس کے علاقے میں اے کیو آئی 549 تک جا پہنچا۔ماڈل ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 431 ریکارڈ،گلبرگ تھری میں اے کیو آئی 426،ڈی ایچ اے فیز فائیو میں انڈیکس 374،برکی روڈ پر اے کیو آئی 239 ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین صحت نے شہریوں کو غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کرنے، ماسک کے استعمال اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، خصوصاً بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔