ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جس مسئلے نے سائنسدانوں کو الجھن میں ڈالے رکھا، اے آئی نے 2 دن میں حل کردیا

جس مسئلے نے سائنسدانوں کو الجھن میں ڈالے رکھا، اے آئی نے 2 دن میں حل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : جس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سائنسدانوں کو سالوں لگانے پڑے اس کا وہی حل آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) نے صرف 48 گھنٹوں میں دے دیا ۔ 

سائنسدانوں نے سپر بگ کے جس مسئلے کو حل کرنے میں سالوں لگائے اس کو مصنوعی ذہانت نے صرف دو دن میں حل کردیا۔ امپیریل کالج لندن کے سائنسدانوں نے یہ جاننے کےلیے ایک دہائی لگائی کہ کچھ سپر بگ اینٹی بائیوٹک سے کیوں بچ جاتے ہیں؟.  یہی سوال جب مصنوعی ذہانت سے پوچھا گیا تو اے آئی ٹول نے اس کا وہی جواب صرف 48 گھنٹوں میں دے دیا جس تک سائنسدان 10 سالہ محنت کے بعد پہنچے تھے۔

امپیریل کالج کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ سپر بگ کے مسئلے سے متعلق ریسرچ اور اس کے نتائج تاحال پبلش نہیں کیے گئے، لہٰذا اس بات کا امکان نہیں کہ اے آئی نے پبلک ڈومین سے یہ معلومات لی ہوں۔