ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شیندی کی آفیشل ویڈیو نےسوشل میڈیاپردھوم مچادی 

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شیندی کی آفیشل ویڈیو نےسوشل میڈیاپردھوم مچادی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دوستی کو محبت میں بدلنے والی جوڑی اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شیندی کی  آفیشل ویڈیو نے بھی سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی دھوم مچادی ۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گوہر رشید نے حال ہی میں اپنی اور کبریٰ خان کی شیندی کی فلمی و رومانوی  ویڈیو شیئر کی ہے جس نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

 اس تقریب کی ویڈیو گوہر رشید نے "خوش دل" کے کیپشن کے ساتھ انسٹا گرام پر شیئر کی ہے، جس کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ان کے ساتھی فنکاروں سمیت دیگر عزیز و اقارب نے اس جوڑی کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

شیندی کی تقریب میں صرف فنکار جوڑی نے ہی مختلف گانوں پر ڈانس پرفارمنس نہیں دی بلکہ شوبز سے وابستہ کئی معروف شخصیات نے بھی بھرپور حصہ لیا اور تقریب کو چار چاند لگائے۔

یاد رہے کہ اداکارہ  کبریٰ خان اور گوہر رشید کی دوستی کے چرچے تو ہر زبان زدِ عام تھے ہی لیکن 2025 کے آغاز سے دونوں کی شادی کے چرچے ہوتے دکھے۔دونوں طویل عرصے سے گہرے دوست ہیں لیکن چند سال سے فینز کو یہ شک تھا کہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہیں لیکن اسٹار جوڑی اس بات کو قبول نہیں کر رہی تھی۔شادی کی تاریخ قریب آتی دیکھ کر دونوں نے 6 جنوری کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کر کے اپنی جلد شادی کا اعلان کردیا لیکن تاریخ نہیں بتائیں۔

شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی، گیم نائٹ اور پری ویڈنگ پکنک پارٹی سے کیا گیا جس کے بعد اسٹار جوڑی اپنے عزیز و اقارب کے ہمراہ مکّہ روانہ ہوگئے جہاں 12 فروری کو خانۂ کعبہ کے بیرونی احاطے میں دونوں نے ایجاب و قبول کیا۔ 19 فروری کراچی میں سب سے پہلے دونوں کے مایوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد 20 فروری کو منعقدہ شیندی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی اسٹار جوڑی کے شیئر کرنے سے پہلے ہی متعدد ذرائع سے وائرل ہوتی دکھیں۔