جعلی ویزے پر ایران سے عراق جانیوالا مسافر ائرپورٹ پر گرفتار

جعلی ویزے پر ایران سے عراق جانیوالا مسافر ائرپورٹ پر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انوشہ جعفری : ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عراق کا جعلی ویزا رکھنے والے مسافر کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا۔ 

 ایف آئی اے نے بیرون ملک سے آنے والے  مسافر کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا، ملزم کے پاسپورٹ پر عراق کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔ 

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم طیب حسین غیر قانونی راستے سے ایران گیا تھا۔ ملزم نے ایجنٹ سے 3 لاکھ روپے کے عوض عراق کا ویزا حاصل کیا۔ ملزم نے جعلی ویزے پر ایران سے عراق جانے کی کوشش کی۔ ملزم فلائٹ نمبر FZ335 سے پاکستان پہنچا تھا، ملزم کا کسی قسم کا بیرون ملک روانگی کے حوالے سے سفری ریکارڈ موجود نہ تھا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔