محسن نقوی نے صحافی برادری سے کیا گیا آخری وعدہ بھی پورا کر دیا

محسن نقوی نے صحافی برادری سے کیا گیا آخری وعدہ بھی پورا کر دیا
کیپشن: Mohsin Naqvi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے  : وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا صحافی برادری سے کیا گیا ایک اور وعدہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا. ، پنجاب بھر کے 1400 سے زائد صحافیوں کو روڈا میں پلاٹس کی الاٹمنٹ شروع کر دی گئی۔ 

وزیر اطلاعات عامر میر نے صحافیوں میں مسکن پروجیکٹ کےالاٹمنٹ لیٹرزکی تقسیم کا آغاز کر دیا، الاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم کی تقریب الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں ہوئی، وزیر اطلاعات عامر میر نے تقریب میں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ترجمانی کی۔

عامر میر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ میرٹ پرپورا اترنےوالےصحافیوں کو الاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم شروع کر دی ،پلاٹس کیلئے مستحق قرار پانے والے صحافیوں کو روڈا خود آگاہ کرے گا،صحافیوں اور روڈا حکام پر مشتمل سکروٹنی کمیٹی نے اہل افراد کی لسٹ فائنل کی،محسن نقوی نے صحافی برادری سے کیا گیا آخری وعدہ بھی پورا کر دیا۔ 

روڈاسربراہ عمران امین ،ڈی جی پی آر روبینہ افضل نے تقریب میں شرکت کی۔