آپ کی قیادت میں پنجاب کی ٹیم نے ڈلیور کیا ،امریکی قونصل جنرل کی محسن نقوی سے ملاقات میں گفتگو

 آپ کی قیادت میں پنجاب کی ٹیم نے ڈلیور کیا ،امریکی قونصل جنرل کی محسن نقوی سے ملاقات میں گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز  کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات کے دوران امریکی قونصل جنرل کو پی ایس ایل 9 کا میچ دیکھنے کی دعوت دی جبکہ کرسٹن کے ہاکنز نے محسن نقوی کو کرکٹ بال کا تحفہ دیا۔

محسن نقوی نے 13 ماہ کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون اور کرکٹ بال کے تحفے پر امریکی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا جبکہ انہوں نے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور پی ایس ایل 9 کے انعقاد کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے کہا کہ ڈپلومیٹک انکلیو میں قونصلیٹ کے لئے اراضی آپ کا قابل تحسین اقدام ہے، آپ کی قیادت میں پنجاب کی ٹیم نے ڈلیور کیا ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے امریکی قونصل جنرل کو ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے خصوصی رپورٹ بھی پیش کی، کرسٹن ہاکنز نے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے پروگرام کو سراہا۔

کرسٹن ہاکنز نے مزید کہا کہ لاہور میں بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر کا دورہ کیا، بلاشبہ یہ آپ کا اچھا اقدام ہے۔