شہر کا موسم خوشگوار، محکمہ موسمیات کی بارش سے متعلق اہم پیشگوئی

شہر کا موسم خوشگوار، محکمہ موسمیات کی بارش سے متعلق اہم پیشگوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف) ٹھنڈی ہواؤں سے شہر کا موسم خوشگوار، درجہ حرات 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 شہر میں سورج کی چلملاتی کرنوں میں سرد ہواؤں کا راج برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری تک جانے کے امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے ،ہوا 6 کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہے ، آئندہ ہفتے بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے۔

دوسری جانب عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور چوتھے نمبر پر آگیا۔ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 163 ریکارڈ کی گئی۔فیز8-ڈی ایچ اے 211،شاہراہ قائداعظم 172,کینٹ پولو گراؤنڈ190 ,یو ایس قونصلیٹ 150 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا۔