نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ میں اہم پیشرفت

نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 در نایاب: کم آمدن والوں کیلئے آسان اقساط پر اپارٹمنٹس دینے کے منصوبے کو فاسٹ ٹریک پر چلانے کیلئے ایل ڈی اے میں نیا پاکستان اپارٹمنٹس کا علیحدہ ڈائریکٹوریٹ قائم کردیا گیا ہے۔

ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے نئے ڈائریکٹوریٹ کی منظوری دے دی ہے۔ منصوبے کو فاسٹ ٹریک پر چلانے کیلئے ایل ڈی اے میں نیا پاکستان اپارٹمنٹس کا علیحدہ ڈائریکٹوریٹ قائم کردیا گیا ہے۔ نیا ڈائریکٹوریٹ اپارٹمنٹس کی سیلز مارکیٹنگ اور اسٹیٹ مینجمنٹ کا ذمہ دار ہوگا۔ اپارٹمنٹس کی لینڈ ایکوزیشن کے معاملات ایل ڈی اے سٹی ڈائریکٹوریٹ دیکھے گا۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر نیا پاکستان اپارٹمنٹس ڈائریکٹوریٹ کیلئے اکبر نکئی کا نام زیر غور ہے۔ ڈائریکٹر کے ماتحت ایک ڈپٹی ڈائریکٹر، دو اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سپورٹ سٹاف ہوگا۔ نیا پاکستان اپارٹمنٹس ڈائریکٹوریٹ اربن پلاننگ کے ماتحت ہوگا۔ ڈائریکٹوریٹ سے پینتیس ہزار اپارٹمنٹس منصوبے کے معاملات چلائیں جائیں گے۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نواز گوندل نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

دوسری جانب تعمیراتی منصوبے کی ماحولیاتی جائزہ رپورٹ کے بارے میں عوامی شنوائی مکمل کرلی گئی.عوامی شنوائی کا انعقاد سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاﺅ ن میں کیا گیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے عبدالرزاق چوہان، ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ ماحولیات فہیم نسیم اورپراجیکٹ ڈائریکٹر حماد الحسن عوامی شنوائی میں موجود تھے۔ ماہر ماحولیات و آبی امور محمد ریاض نے منصوبے پر بریفنگ دی۔


ایشین کنسلٹنٹ سے ارسلان حنیف نے بھی شرکت کی۔اس موقع پرمنصوبے کے ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لیا گیا،منصوبے کے ماحولیاتی اثرات سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، بتایا گیا کہ ڈیزائن ماحول دوست فیچرز کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ 

چند روز قبل پیکیج ٹو کے تحت 768 اپارٹمنٹس کے ٹینڈرز بھی کھول دیئے گئے ہیں۔ ٹینڈرز کھولنے کی نگرانی ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے ٹیکنیکل ممبر انجینئر عامر ریاض قریشی نے کی۔ اس موقع پرچیف انجینئر عبدالرزاق چوہان، ڈائریکٹر فنانس محمد اختر اور ڈائریکٹر آڈٹ جاوید اختر بھی موجود تھے۔کمپنیوں کی ٹیکنیکل بڈز کھولی گئیں۔ پیکج ٹو کے تحت 768اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کے لئے 11 کنٹریکٹرکمپنیاں میدان میں آگئیں۔

 پیکیج ٹومیں آٹھ ،آٹھ بلاک تعمیر کرنے کیلئے تین ٹینڈر کھولے گئے۔ ہر بلاک میں 32اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے۔این ایل سی ، حنان زیلکان جے وی، پروگریسو انٹرنیشنل، ٹیٹرا انجینئرنگ، یٰسین برادرز‘ظریف خان اینڈ کمپنی‘جی پی ایل ‘سی ای اے اور جوائنٹ وینچر نے بڈز جمع کروائیں۔ٹیکنکل بڈز کی ایویلیوایشن کے بعد فنانشل بڈز کھولی جائیں گی۔ٹینڈرزسنگل سٹیج ٹو اینولپ کے تحت کھولے گئے۔مزید ٹینڈرز 17اور 20فروری کو کھولے جائیں گے۔