اسد عمر نے دانانیر کے مستقبل سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

اسد عمر نے دانانیر کے مستقبل سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر اسد عمرکا کہناتھا کہ دانانیر مبین کاسیاست میں ہے،گزشتہ روزاسد عمر اور دانانیر نےایک پروگرا بطورِ مہمان شرکت کی۔جس میں میزبان نے اسد عمر اور دانا نیر سے دلچسپ سوالات کئے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو"یہ ہماری کار"کو لوگوں نے خوب پسند کیا جس کی وجہ پاکستانی لڑکی دانا نیر کی مقبولیت میں مزیداضافہ ہوا اور گزشتہ روز انہوں نےوفاقی وزیر اسد عمر نے نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی،میزبان نے دانا نیر نے دلچسپ سوال کرتے ہوئے کہا کہ’آپ کو کرکٹ کا شوق ہے اور خاص کر پی ایس ایل میں کتنی دلچسپی ہے؟ دانانیر  نے جواب دیتے کہا کہ’مجھے کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق ہے اور میں بچپن سے ہی اپنے کزنز کے ساتھ کرکٹ کھیلتی آرہی ہوں۔

کرکٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ’میں ہمیشہ بیٹنگ کرتی ہوں کیونکہ مجھے بولنگ سے زیادہ بیٹنگ کرنا پسند ہے۔میزبان نے مزید سوال کرتے ہوئے کہا کہ’جب آپ آؤٹ ہوجاتی ہیں تو بلّا لیکر بھاگ جاتی ہیں یا پھر اپنی ہار تسلیم کرلیتی ہیں؟ دانانیر نے اس پر کہا کہ’میں کبھی اپنی ہار تسلیم نہیں کرتی۔اس پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسدعمرکاکہناتھا کہ ’ دانانیر کامستقبل سیاست میں ہے۔‘

واضح رہے کہ دانا نیر نے گزشتہ دنوں ایک تقریحی مقام پر اپنی دوستوں کے ہمراہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جو ان کی مقبولیت کا ذرایعہ بن گئی اور دیکھتے دیکھتے نہ صرف پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بلکہ بھارتی اور دیگر ممالک کے لوگوں نے بھی اس کو خوب پسند کیا اور دانا نیر کے اس خوبصورت انداز کو سراہا، بعدازاں بھارتی میوزک کمپوزر یشراج مکھاٹے بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور ’ پاوری سانگ‘ تیار کیا اور انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ 

بھارتی میوزک کمپوزر یشراج مکھاٹے کا کہناتھا کہ لوگ مجھے سانگ تیار کرنے کے لیے دلچسپ ویڈیوز بھیجتے ہیں اور پاوری ویڈیو بھی مجھے ایک صارف نے انسٹاگرام پر بھیجی تھی۔ دنانیر کی پاوری ویڈیو دیکھی تو پاوری سانگ  تیار کرنے کے لیے فوراََ اپنے سٹوڈیو میں چلا گیا۔’ پاوری سانگ‘ تیار کیا اور اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کردیا۔میرا یہ پاوری سانگ کچھ ہی دیر میں اس قدر وائرل ہوا کہ اس نے میرے تمام اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دیے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer