الیکٹرک مارکیٹ پری محل الیکشن، تاجر اتفاق گروپ کامیاب

الیکٹرک مارکیٹ پری محل الیکشن، تاجر اتفاق گروپ کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( شہزاد خان ) تاجر اتفاق گروپ الیکٹرک مارکیٹ پری محل کا الیکشن جیت گیا، ملک اعجاز پانچ سو دس ووٹ حاصل کرکے صدر منتخب ہوگئے، تاجر اتفاق گروپ کے حامیوں کا جشن، جیت کی خوشی میں نعرت بازی کی۔

الیکٹرک مارکیٹ پری محل کے الیکشن میں تاجر اتفاق گروپ نے میدان مار لیا۔ مجموعی طور پر نوسو چھتیس ووٹوں میں سے تاجر اتفاق گروپ کے ملک اعجاز پانچ سو دس ووٹ حاصل کرکے فتح سے ہمکنار ہوئے۔ میجر ریٹائرڈ محمد یاسین جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ تاجر اتفاق گروپ کے دیگر عہدیدران بھی کامیاب ہوئے۔

نومنتخب صدر ملک اعجاز نے کہا کہ الیکٹرک مارکیٹ پری محل کی تاجر برادری کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ووٹ کے ذریعے تاجر اتفاق گروپ پر اعتماد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تاجر اتفاق گروپ تاجروں کی امیدوں پر پورا اترے گا اور الیکشن مہم میں کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گا۔

دوسری جانب علی سنٹر اور حسن سنٹر شاہ عالم مارکیٹ کے تاجر وفد نے صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان اقبال شیخ سے ملاقات کی۔ تاجروں نے والڈ سٹی اتھارٹی کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔

تاجروں نے کہا کہ والڈ سٹی انتظامیہ رجسٹریاں ہونے کے باوجود اورپراپرٹی ٹیکس دہندہ تاجروں کو ہراساں کررہی ہے۔ اتھارٹی حسن اور علی سنٹر کی دکانوں کو تجاوزات قرار دے رہی ہے۔ تاجروں نے کہا کہ انسپکٹر اظہر حیدر مبینہ رشوت کیلئے تاجروں پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ کا کہنا تھا کہ معاملے کو ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری کے سامنے رکھا جائے گا۔ رجسٹریاں ہونے اور پراپرٹی ٹیکس دینے والے تاجروں کو ہراساں نہیں کرنے دیا جائے گا۔