ماڈل کورٹس نے 432 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا

ماڈل کورٹس نے 432 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) ماڈل کورٹس نے آج 432 مقدمات کا فیصلہ سنایا 1 مجرم کو سزائے موت 4 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر نے ماڈل کورٹس کی یومیہ کارکردگی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق 173 ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 32 اور منشیات کے 48 مقدمات کے فیصلے کئے۔ تمام عدالتوں نے کل 426گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔

پنجاب میں قتل کے 12 اور منشیات کے 26 کیسز کے فیصلے کئے گئے۔ 12 مجرمان کو کل 12 سال 22 ماہ اور 28 دن قید اور 18 لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے 165 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے 119 کیسز کے فیصلے کیے۔ 152 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 187 مقدمات کے فیصلے کر دیے۔

تمام عدالتوں نے 395 گواہان کے بیانات قلمبند جبکہ مجموعی طور پر 43 مجرمان کو 35 سال 17 دن قید اور34 لاکھ 42 ہزار دس روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔